سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر میں سول جج کی عدالت نے بیدردی سے قتل کئے گئے لڑکے کے قتل کیس میں چار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں سی سیشن پولیس نے چند روز قبل بیدردی سے قتل کئے گئے نصرت کالونی نمبر چھ کے رہائشی لڑکے فرخ انصاری کے قتل کیس کے چار ملزمان واجد، کاشف، شاہ رخ اور وقار انصاری کو فرسٹ سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو درخواست دی کہ یہ کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کا کیس ہے ، اس میں اے ٹی سی کی دفعات لگائی گئی ہیں ،عدالت میں درخواست بھی دی ہوئی ہے، جب تک درخواست کا فیصلہ آئے تب تک ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیکشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔