• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،رحیم یار خان اوربوریوالا میں حادثے،8افراد جاں بحق

ملتان( سٹاف رپورٹر،نمائندگان) ملتان،رحیم یار خان، فاضل پور اوربوریوالا میں حادثات میں خاتون سمیت8 افراد جاں بحق ہو گئے، یاسمین ٹرین کی زد میں آگئی، دانش، صدیق کو ٹریکٹر ،دلاور اور صدیق کو ٹریلر نے کچل دیا، شہزاد اور ظہور ٹرک اور بیل گاڑی کی ٹکر سے چل بسے،تفصیلات کے مطابقملتان میں تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے30 سالہ یاسمین ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی،پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ رحیم یارخان کے چک172پی کا دانش اورتنویراحمد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کوکچل دیا، دانش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تنویراحمد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے ڈرائیور عظیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ راجن پور کلاں کے موضع قیصر چوہان کے رہائشی باپ بیٹا محمد صدیق اور ظہیر عباس موٹر سائیکل پرجا رہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی تیز ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئے جس کے باعث محمد صدیق جاں بحق ہو گیا جبکہ ظہیر عباس کو ہسپتال  داخل کرا دیا گیا ،حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے پول میں جا لگی جس بجلی کا پول بھی گر گیا تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔دریں اثناء تھلی چوک پر موٹرسائیکل کو ٹریلر نے ٹکر مار دی ،حادثے میں 2سالہ بچہ دلاور حسین اوربدلی شریف کا 50سالہ صدیق جاں بحق ہو گئے، بوریوالہ میںملتان روڈ پر اڈہ ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار ٹرک لکڑیوں سے لوڈبیل ریڑھی سے ٹکرانے کے بعددرخت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں چشتیاں کا رہائشی ٹرک ڈرائیور شہزادجاں بحق ہو گیا جبکہ محمد ظہور ، محمد غفار اور محمد سلیم شدید زخمی ہو گئے، جنہیں بوریوالا ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ظہور ولد ولی محمد سکنہ چک 158بھی دم توڑ گیا، وہاڑی میں  خانیوال روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد شعبان شدیدزخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے خاتون  صنوبر اور نوجوان عتیق شدید زخمی ہوگیا  ،زخمیوں کو  ہسپتالوں میں شفٹ کردیا گیا۔فاضل پور کے نواحی موضع کوٹلہ داد کا رہائشی  کاشف کھوکھراپنے رکشہ  پر  فاضل پورجارہا تھا کہ  انڈس ہائی وے پر  عثمان کالونی کے  قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
تازہ ترین