پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں طویل عرصہ سے سیاست دانوں کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود عوام ان ہی لوگوں کو دوبارہ ووٹ دے کر اپنے اوپر مسلط کردیتی ہے،عوامی رائے کو پامال کرکے دوسروں کو قوم پر مسلط کرنے کی روش چھوڑنی ہو گی ، جمعیت علمائے اسلام پر کرپشن یابدعنوانی کا کوئی کیس نہیں اس لئے ہم قوم کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ الزامات کی سیاست سے نکل کرصحیح قیادت کا انتخاب کرکےجمعیت کے پلیٹ فارم سےاسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کریں،عالمی اجتماع نے اسلام دشمن قوتوں کے حوصلے پست کردئیے ہیں جبکہ پورے ملک سے عوامی شخصیات نے جمعیت میں شمولیت کیلئے رابطے کئے ہیں، عید الفطر کے بعدآئندہ انتخابات کیلئے جے یو آئی کے امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میںجمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس شواریٰ ، ضلع امراء ونظما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔