اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ایک 15 رکنی پارلیمانی وفد دو روزہ دورے پرکابل پہنچ گیا۔افغان جرگہ کے عبدالرئوف ابراہیم اور چیئرمین افغان سینٹ فضل الہدی مسلم یار نے ائرپورٹ پر پارلیمانی وفد کا استقبال کیا ۔قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر دونوںممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے پارلیمان کی سطح پر رابطوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،۔