کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل شبیر نے فرحان الطاف کو شکست دیکر پاک بحریہ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل عروج التفات اور سافٹ ٹینس کا ٹائٹل عباد سرور حسین نے حاصل کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی حبیب الرحمان تھے ۔ اس موقع پر اے ڈی اعوان، خواجہ سعید حئی، الطاف حسین، سعید احمد، فرح ریاض، محمد خالد رحمانی، سرور حسین، عشرت زہرہ، کیو کنول راجہ اور دیگر موجود تھے۔ پی این ایس کارساز میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل شبیر اور فرحان الطاف کے درمیان سخت مقابلے رہا جس میں عقیل شبیر نے فرحان کو 6-3 ، 2-6 اور 10-8 سے شکست دیکر چیمپئن شپ جیتی۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں عروج التفات نے اشمال خان کو زیر کیا۔ سافٹ ٹینس کے فائنل میں عباد سرور حسین نے عقیل شبیر کو 10-8 کی شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا۔ انڈر 15 کے فائنل میں اشش کمار نے ایم عبداللہ کو شکست دی۔