• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کر جھوٹ نہ بولیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد،جڑانوالہ (اے پی پی،آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران  خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جاکرجھوٹ نہ بولیں، پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، عمران خان کی  اے ٹی ایم  مشینوں نے انہیں  پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو ان کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی، عمران خان خیبر پختونخواہ میں  اپنی ناکام کارکردگی  پر رونا بند کریں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو جواب دیں۔ اتوار کو بیان عمران صاحب کے پی کے میں لوگوں کے لیے صاف پینے کا پانی ، بچوں کے لیے سکول ، بیماروں کے ہسپتال کا نتظام کریں اور دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ  عمران صاحب امید ہے تین مئی کو سپریم کورٹ میں اپنی آف شور کمپنی ، بے نامی جائیداد اور فارن فنڈ نگ کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہو گی۔دریں اثناء اتوارکو عمران خان کی کراچی میں ریلی سے خطاب پر ردعمل میں ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان مایوسی کی وجہ سے ہر جگہ ایسی باتیں کرتے ہیں اور جان بوجھ کر ایسے بیانات دیتے اور سپریم کورٹ کو ہدف بناتے ہیں ، عمران خان شکست خوردہ شخص ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کبھی کراچی کبھی اسلام آباد جا کر عدالتوں پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ آئندہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) قائد میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پہلے سے زیادہ سیٹوں سے کامیاب ہوکر دوبارہ اقتدار سنبھالے گی اور سازشی عناصر کوشکست کامنہ دیکھنا پڑے گا۔ حلقہ این اے 76کے 60سے زائد دیہاتوں میں سوا ارب روپے کی لا گت سے سو ئی گیس کی فرا ہمی کے منصو بے کا آ غا ز کر دیاہے۔ جس سے دیہی علا قو ں جہاں ریلیف فراہم ہو گا وہیں انہیں رو ز گار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔ بعد ازاں چک نمبر 108گ ب میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب پر خطاب میں طلال چودھری نے کہا کہ پانامہ کا ڈرامہ اب ختم ہوگیا ہے ن لیگ کے سیاسی مخالفین اب کسی اور ایشو کو ڈھونڈ رہے ہیں، میاں برادران کی قیادت میں ملکی ومعاشی سطح مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے موجودہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔
تازہ ترین