جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سی پیک کی حمایت کرتے ہیں لیکن گوادر کی اکثریتی آبادی کو کسی صورت اقلیت میں نہیں بدلنے دیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گوادر اور فش ہاربر کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک قومی اہمیت کا منصوبہ ہے لیکن گوادر کی زمین مقامی افراد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے اب تک کسی حکمران نے ماہی گیروں کیلئے کچھ نہیں کیا۔
سراج الحق کے مطابق اگر محنتی نوجوان غاروں میں گئے تو اس کے ذمے دار مشرف، زرداری اور نواز شریف ہیں۔