• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ تمام الزامات سے بری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجا ب نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر سید یوسف کاظمی کو تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے اور اس بارے میں تحریری احکامات بھی جاری کردئیے ہیں ڈاکٹر محمد یوسف کاظمی کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت پچھلے سال مختلف الزامات کی تحقیقات کیلئے ایم ڈی گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ڈاکٹر پرویز احمد خان کو انکوائری آفیسر نامزد کیاگیا تھا ۔جنہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر سید محمد یوسف کاظمی پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
تازہ ترین