گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ تھری کے زیر اہتمام سیفٹی ہیلمٹ کے حوالہ سے آگا ہی کیلئے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ واک اورسیمینارمیں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122، انجینیرعبدالرشید، ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل رمضان کمبوہ، ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہریا، پرنسپل ڈاکٹر اظہر نعیم ، ڈی ایس پی عطاالرحمان، ڈی ایس پی علی حسن بلوچ،ڈی ایس پی قاسم افتخاروڑائچ،ریڈر ٹو ایس ایس پی انسپکٹر وصی حیدر اور سکول و کالج کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی