سکھر میں دو گروپوں کے درمیان رشتے کے تنازعے پر تصادم، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، لاٹھیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچل شاہ میانی کے علاقے میں ہوٹل پر جتوئی برادری کے دونوں گروپوں میں تصادم رشتے کے تنازعہ پر ہوا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
دونوں گروپوں کے افراد کی جانب سے لاٹھیوں ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر کنٹرول کرکے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا ،جہاں2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،جبکہ دیگر 6 زخمیوں بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد دونوں گروپوں کے افراد کے خلاف درج کیا جائے گا۔