• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،دسویں سالانہ جھولے لعل دنگل کا انعقاد

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے دھلے میں دسویں سالانہ جھولے لعل دنگل کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف اکھاڑوں سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں نے شرکت کی، دنگل کے نتائج کے مطابق بھولا پہلوان نے رستم علی پور کو ہرا دیا‘ ایوب پہلوان اور سجاول پہلوان میں کشتی برابر رہی‘ لٹھا پہلوان اور فہد پہلوان برابر رہے‘ چونڈی پہلوان نے مقابلہ جیت لیا‘ شاون پہلوان نے ذین پہلوان کو شکست دی‘ شرجیل پہلوان نے شیراز بٹ کو ہرایا اور سلطان پہلوان نے عدیل پہلوان کو ہرا کر مقابلہ جیت لیا۔
تازہ ترین