ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کھوسہ گروپ کے ر ہنما یاسر خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے شیخ توقیر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی خان کھوسہ ، دوست محمد خان کھوسہ کی کاوشوں سےسابقہ پانچ سالہ دور میں ڈیرہ غازیخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے شہر کانقشہ بدل گیا ،اب موجودہ دور کے چار سالوں میں شہر میں ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں آیا ۔ممبران اسمبلی کی کارکردگی زیرو ہے،انہوں نے کہا کہ کھوسہ گروپ آنے والے قومی الیکشن میں ہر نشست پر اُمیدوار کھڑے کرکے کامیابی حاصل کریگا، اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرتارہے گا۔