ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن ’دی راک‘ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا، انہوں نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے۔
ڈوین جانسن وینس فلم فیسٹیول میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، جہاں ان کی نئی فلم "دی اسمیشنگ مشین" (The Smashing Machine) کا عالمی پریمیئر منعقد ہوا۔
سوشل میڈیا پر خاص طور پر ان کے وزن میں نمایاں کمی اور نئے دبلے پتلے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔ سامنے آنے والی تصاویر میں جانسن نیلے بٹن اپ شرٹ اور بلیک پینٹ میں اپنی کو اسٹار ایمیلی بلنٹ کے ساتھ نظر آئے۔
صارفین کی جانب سے دی راک کے نئے روپ کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، متعدد صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تبدیلی صحت کے مسائل کے باعث ہوئی، تاہم کچھ نے کہا کہ یہ زیادہ صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’دی اسمیشنگ مشین‘ میں ڈوین جانسن مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ کہانی 2002 کی ایک دستاویزی فلم سے ماخوذ ہے۔
مارک کیر نے اپنے کیریئر میں کئی اعزازات جیتے لیکن منشیات کے استعمال کے باعث مشکلات کا شکار بھی رہے۔ فلم میں ان کی ذاتی زندگی اور اُس وقت کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات بھی دکھائے گئے ہیں۔