بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں جنس کی بنیاد پر تعصب موجود ہے، ان کے مطابق مرد اداکاروں کو اکثر اچھی کاریں اور کمرے ملتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود آبادی کی سفیر کے طور پر انھوں نے خواتین کے ساتھ مساوی سلوک پر زور دیا۔
دلی سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ اداکارہ نے اپنے فنی سفر میں اس وقت ایک اور سنگ میل عبور کیا جب انھیں بھارت میں یو این پاپولیشن فنڈ کا باقاعدہ طور پر اعزازی سفیر برائے صنفی مساوات مقرر کیا گیا.
اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیرتی سینن نے ان ناانصافیوں کا ذکر کیا جو انہوں نے بچپن میں اپنے ارد گرد دیکھیں۔
انھوں نے ان پوشیدہ تعصبات اور عدم مساوات پر روشنی ڈالی جن کا وہ آج بھی فلمی صنعت میں سامنا کرتی ہیں۔