معروف صحافی اور سی این این کے سابق نمائندہ خصوصی چارلس بیئرباور 83 سال کی عمر میں چل بسے۔
فیملی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کیرولائنا میں واقع اپنے گھر پر ان کی موت واقع ہوئی۔
چارلس بیئرباور سی این این کے سابق نمائندے اور وائٹ ہاؤس کورسپنڈنٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے۔
بیئرباور نے صحافت کا آغاز اپنے آبائی علاقے پنسلوانیا سے کیا اور بعدازاں ایسوسی ایٹڈ پریس، اے بی سی نیوز اور پھر دو دہائیوں تک سی این این کے ساتھ وابستہ رہے۔
سی این این میں انہوں نے پینٹاگون، وائٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور امریکی صدارتی انتخابات سمیت اہم ترین موضوعات پر رپورٹنگ کی۔ انہوں نے 1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں بھی رپورٹنگ کی تھی۔
اپنے کیریئر کے دوران انہیں کئی تاریخی مواقع پر رپورٹنگ کا منفرد تجربہ ہوا۔
بعد ازاں وہ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کے صحافت پروگرام کے ڈین مقرر ہوئے، جہاں انہوں نے ماس کمیونیکیشن اور لائبریری سائنس کو یکجا کر کے ایک نیا کالج قائم کیا۔
چارلس بیئرباور اپنی اہلیہ سوزانے شیفر، چار بچوں، کئی نواسوں، پوتوں اور ایک پڑپوتے کو سوگوار چھوڑ گئے۔