کوہاٹ ڈویژن میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف پاک فوج اور پولیس کا آپریشن جاری ہے،علاقہ مرائی پایان کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ جمع کرایا ۔
ایس پی آپریشن طارق محمود نے کوہاٹ پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف پاک فوج اور پولیس کا آپریشن جاری ہے، علاقہ مرائی پایان کے لوگوں نے رضا کارانہ طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ جمع کرایا ہے ۔
اسلحہ میں 56 راکٹ، 39 مارٹرگولے، اینٹی ائیرکرافٹ گن، راکٹ لانچر، مارٹرلانچر، بھاری مشین گن اورہزاروں کارتوس شامل ہیں۔