• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام قادر گمشدگی، سندھ ہائی کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

Sindh High Court Ordered The Jit On Gulam Qadir Disappearance
سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری اور دیگر کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست پرمحکمہ داخلہ سندھ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے 18 مئی کو ایس ایس پی جامشورو کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ غلام قادر مری 4 اپریل سے اپنے تین ملازمین سمیت لاپتا ہیں جن کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ غلام قادر کینسر کے مریض ہیں، ان کی صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ جے آئی ٹی کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ چکا ہوں۔

عدالت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے 18 مئی کو ایس ایس پی جامشورو کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔
تازہ ترین