فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی دیے جانے والے دہشت گردوں میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل ہیں،تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریرں پر پر حملوں اوربم دھماکوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔