ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 35 کان کن ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزہونے والے اس واقعے میں پچاس افراد کان میں پھنس گئے تھے جن میں س 35ہلاک ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کان میں دھماکہ دوپہر کے وقت کارکنوں کی جانب سے ایک انجن کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کے دوران ہوا۔دھماکے کے بعد 30 سے زیادہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے وقت کارکنوں کی شفٹنگ جاری تھی ، امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کے علاج معالجے کے کام کی نگرانی کے لیے مزدوروں اور سماجی بہبود کے وزیر کو حادثے کے مقام پر بھیجا گیاہے۔