پشاور (نمائندہ جنگ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی نور العین اعجاز اور نور الہدیٰ نے ڈسٹرکٹ ناظم پشاور قومی خواتین اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ 15 کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کی نور العین اعجاز نے لائبہ اعجاز کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے جبکہ انڈر19 کے فائنل میں ایس این جی پی ایل ہی کی نور الہدیٰ نے خیبر پختونخوا کی کومل خان کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔