• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی :شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے ٹیچر نے پروفیسر کی اسامی مشتہر نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے ٹیچر نے پروفیسر کیاسامی مشتہر نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ،بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی حکام نے یونیورسٹی میں اساتذہ کی بھرتی کےلئے مختلف اسامیاں مشتہر کیں تھیں مگراس میں بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر کی اسامی شامل نہیں کی گئی جس پر ڈاکٹر ریحان صادق نے عدالت عالیہ ملتان بنچ سے رجوع کرلیا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے اس اسامی پر ان کی ترقی ہونی تھی مگرسیاسی مخالفت کےباعث یہ اسامی مشتہر نہیں کی گئی جس پر عدالت نے جواب طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین