اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دوروز کے دوران تیسری اہم ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی جانب سے چمن بارڈرپرحملے سے متعلق امور، ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات پر نوٹیفکیشن کے متوقع اجرا پر گفتگو کی گئی ہے ، دونوں رہنماوں کے درمیان دوروز کے دوران یہ تیسری اہم ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ڈان لیکس معاملے کے حوالے سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر غور کیا گیاہے۔