• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹینس ٹیم کو اعصام الحق اور عابد علی کی خدمات حاصل نہیں

کراچی (شکیل یامین کانگا \اسٹاف رپورٹر) اعصام الحق اور عابد علی اکبر کے بغیر اسلامک یکجہتی گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان ٹینس کا 9 رکنی دستہ پیر اور منگل کی رات باکو روانہ ہوگا۔ ٹینس مقابلوں میں اسلامی ممالک کے58 ملکوں کی شرکت یقینی ہے۔ پاکستانی ٹیم گیمز میں دوسری بار شرکت کرے گی۔ 2006 میں ہونے والے گیمز میں پاکستانی ٹیم نے تین گولڈ میڈل حاصل کئے تھے۔ ان گیمز میں اعصام الحق نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس بار وہ فرنچ اوپن کی تیاری میں مصروفیت کی بناء باکو نہیں جارہے ہیں۔ اسلامک یکجہتی گیمز میں ٹینس کے مقابلے12 مئی سے شروع ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم میں تین مرد عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، عابد مشتاق، خواتین کھلاڑیوں میں سارامحبوب، سارا منصور، اشنا سہیل اور مہک کھوکھر جبکہ محبوب خان کوچ اور خالد رحمانی منیجر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کا کہنا تھاکہ گیمز میں شرکت کیلئے ٹیم بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین