گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل میں ڈرائیور کی بھرتی کیلئے تحریری اور پریکٹیکل ٹیسٹ میں 42امیدواروں میں سے صرف 4امیدوار کامیاب ہوسکے ۔اس ٹیسٹ کیلئے چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک آفیسر وحید اختر بٹ کو نامزد کیا جبکہ ٹیسٹ لینے والے پینل میں محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان اللہ اور سپرنٹنڈنٹ سید عابد رضا زیدی بھی شامل تھے ۔نامزد پینل کو42میدواروں نے درخواستیں دیں ۔مگر ان میں سے11امیدوار غیر حاضر تھے اور 31امیدواروں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لیا جن میں سے صرف 4امیدوار پاس ہو سکے ۔