کوئٹہ(پ ر) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے صدر سید امرالدین آغا، چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی، انجمن تاجران چمن کے صدر جمال شاہ، عبدالشکور نورزئی، حاجی صدق اچکزئی اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز یہ نہیں کہ پڑوسی ممالک آئے روز بلاجواز بارڈر کے ساتھ ملحقہ آبادیوں پر بلاجواز فائرنگ کریں بے گناہ لوگوں کو شہید کریں تاجر براری پاک فوج اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پڑوسی ممالک گزشتہ روز کی طرح گھناؤنی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دے تاکہ آئندہ کوئی بارڈر پر فائرنگ کرنے کی جرأت نہ کر سکے تاجر برادری اور پاکستانی عوام ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔