• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں نہتے شہریوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے،انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصر الدین کاکڑ حاجی موسیٰ خان ترین ملک اکرم بنگلزئی حاجی فاروق شاہوانی غلام مہدی ہزارہ محمدحسین سید شہباب الدین آغا میراکرم بنگلزئی ڈاکٹر علی احمدقمبرانی افتخار حسین سیدحیدرآغا حاجی اسلم ترین حاجی حیات خان ترین ملک دائود خان بازئی حافظ لیاقت علی ودیگر عہدیداروں نے افغان فورسز کی جانب سے چمن میں نہتے اورمعصوم شہریوں کی ہلاکت پر غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس شرمناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے کہاکہ نہتے اورمعصوم شہریوں پر گولیاں اور راکٹ باری کہاں کا انصاف ہےانہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہر سطح پر ایسے ناروا عمل کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے اور دوٹوک الفاظ میں افغان حکومت سے بات کرے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو انہوںنے کہاکہ دونوں طرف مسلمان بھائی مررہے ہیں اور کفار خوش ہوکر ان کا نظارہ کررہے ہیں اس لئے پاک افغان حکومتوں اور فورسز کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھ کر بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں انہوںنے کہاکہ انجمن تاجران چمن میں شہید ہونےوالوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
تازہ ترین