سرگودھا (نمائندہ جنگ )ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ ، ڈین فیکلٹی آف آرٹسس اینڈ لا ڈاکٹر محمد نواز محسود اورکیمپ آرگنائزر عثمان حبیب نےیونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ تھیلیسیمیاکیمپ کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے تاہم بروقت ٹیسٹ اور تشخیص سے اس مہلک مرض سے بچاجا سکتا ہے۔ پاکستان کی کل آبادی میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ ہے اور ہر سال پیدا ہونے والے تھیلیسیمیا میجر بچے چھ ہزار ہیں ۔اس موقع پر اس بیماری کے شکار مریضوں نے بھی علاج اور اس سے سامنے والی مشکلات کے بارے میں طالب علموں اور اساتذہ کو آگاہ کیا۔