لاہور،شیخوپورہ(،نمائندہ جنگ ) کوٹ لکھپت کے علاقہ کچا جیل روڈ پر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کرنے پرڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے 58سالہ محمد قیصر کو قتل کردیااور آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر قیصر اورشیخوپورہ میں اسپیئر پارٹس فیکٹری کے گارڈ منظور احمد مارے گئے،تین بچوں کا باپ قیصر چائے سپلائی کرنے والی کمپنی میں 15سال سے بطور کیشیئر کام کرتا تھا، گزشتہ روز وہ مرکزی آفس سے گاڑی پر نکلا تو کچھ ہی فاصلہ پر دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اسے روک کرقم چھین لی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قیصرکو زخمی کردیا، جسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا ،مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، پولیس نے مقتول کے بھائی اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے،دریں اثنا شیخوپورہ میںجی ٹی رو ڈ کی آبا دی رچنا ٹا ؤ ن کے قریب واقع سپیئر پا رٹس والی فیکٹری کے سیکو رٹی گا رڈ منظو ر احمد کو ڈا کو ؤںنے مزاحمت کر نے پر فا ئر نگ کر کےقتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پو لیس نے لا ش تحو یل میں لیکر پو سٹ ما رٹم کے لئے بھجوا دی۔