• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فحاشی وعریانی کے ایجنڈے کو فروغ دیناچاہتے ہیں،فضل الرحمان

نوشہرہ (نمائندہ جنگ)  جمعیت علماء اسلام( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے صوبے میں عمران خان کے ایجنڈے کو ناکام بنادیا ہے۔ عمران خان نے صوبے میں فحاشی اور عریانی کے ایجنڈے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ہم نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہم نے مغربی تہذیب کے تمام ارادے اور منصوبے ناکام بنا دئیے ہیں۔ ہر محاذ پر شکست دیکر اسلامی تہذیب کے دفاع کی جنگ جیتی ہے،نظریاتی جنگ لڑرہے ہیں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ،مغربی تہذیب کے تمام منصوبےناکام بنادیئے ،۔جمعیت علماء کی سو سالہ جدوجہد خطے میں  امن انسانی آزادی، اور معاشی استحکام کے لیے تھی۔ جے یوائی نے اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے عالمی اجتماع میں عالمی دینا کی شخصیات کو اکٹھا کرکے امن آزادی اور معاشی استحکام کا اعلامیہ جاری کرکے پوری انسانیت کی رہنمائی کا حق ادا کردیا۔ عالمی اجتماع میں دینا ئے عالم کی مذہبی سیاسی اور روحانی شخصیات کی شرکت ایک طرف وحدت اور یکجہتی کا پیغام تھا۔ تو دوسری طرف جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کا مظہر تھا ۔ جمعیت اپنی جدوجہد کے سو سال پورے کر چکی ہے اور آنے والے مستقبل میں پوری قوت کے ساتھ میدان عمل اپنی صف بندی کررہے ہیں۔ پورے ملک میں جمعیت علماء اسلام رابطہ عوام مہم کا اغاز کررہی ہے اور دیگر جماعتوں کی اہم شخصیات جمعیت میں شمولیت کے لیے رابطوں میں ہیں ضلعی اور صوبائی جماعتیں عالمی اجتماع کے اثرات کو ثمرات میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں تاکہ آنے والے انتخابات میں اسلام اور ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امہ چلڈرن اکیڈمی میں فارغ التحصیل حفظاء کرام کی دستار بندی اور جامعہ تحسین القرآن حکیم آباد میں صد سالہ تقریبات تین روزہ عالمی اجتماع کی کامیابی پر نوشہرہ کے علماء، مدرسین، مہتمین اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین