• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: بیمار افغان شہریوں کو افغانستان جانے کی اجازت

Chaman Sick Afghan Citizens Are Allow To Go Afghanistan
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بیمار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، وہ افغان شہری جو سخت بیمار ہیں دستاویزات دکھا کر اپنے ملک جاسکتے ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مقامی اسپتال میں انتقال کرجانے والے افغان شہری کی میت افغانستان بھیج دی گئی ہے، فوت ہونے والا افغان شہری علاج کی غرض سے پاسپورٹ پر کوئٹہ گیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 14 بیمار افغان شہریوں کو بھی پاسپورٹ دکھانے پر افغانستان جانے دیاگیا ہے، جن افغانوں کوبھیجا گیا وہ علاج کی غرض سے ویزا پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے۔
تازہ ترین