• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے جلسہ سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی، ڈاکٹر پرویز چوہدری

نیوکاسل (پ ر)پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر پرویز چوہدری نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا خیرمقدم اور اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ہیلی فیکس کے زیراہتمام 14مئی کے جلسہ سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی، انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد کشمیری لیڈر ہیں جو مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے مطلوم طبقات کے حقوق کے لئے بے لوث جدوجہد کررہے ہیں اوورسیز کشمیری قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اس جدوجہد میں ہراول دستے کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ میں ایک مضبوط قوت ہے۔ 14مئی کے ہیلی فیکس کے جلسہ میں ان کا تاریخی استقبال ہوگا، مسئلہ کشمیر کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ بنادیا ہے، پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان کا یہ دورہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا اوورسیز کشمیری کرپٹ نظام کے خلاف پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دورہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے لئے لابنگ اور تارکین وطن کشمیریوں کو 8جون کے برطانیہ کے ہونے والے الیکشن کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ جو ممبر منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں جائے گا اس کے لئے مسئلہ کشمیر سے آگاہی ضروری ہے ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ کمیونٹی ان امیدواروں کو ووٹ دے جو مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی حمایت کریں انہوں نے برطانیہ میں کشمیریوں سے اپیل کی کہ 14مئی کو پی ٹی آئی کشمیر کے عظیم الشان جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔
تازہ ترین