• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم سازی مکمل،عہدیداروں کااعلان

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ضلعی تنظیم کے تمام عہدیداروں کا اعلان کرکے نوٹیفکیشن صوبائی صدر نے جاری کردیا جس کے مطابق ضلعی تنظیم میں 8سینئر نائب صدر ہونگے جن میں چودھری سعید گجر، فیصل عدنان سندھو، انجینئر محمد اشرف بٹ، شازب حمید شیخ، عمران یوسف گجر، خادم حسین آدھی، شاہد اقبال ناگرہ، آصف الطاف بھنڈر، جبکہ 11نائب صدور ہونگے جن میں احور طفیل وڑائچ، اصغیر وڑائچ، محمد انور کمبوہ، عابد مہر، سرفراز وڑائچ، مہر محمد یونس، ولید حسن دھاریوال، قاسم اکرم وڑائچ، میاں ثناء اللہ، ممتاز بیگم اور میڈم شاہین رضا شامل ہیں قیصر ہنجرا ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے جائنٹ سیکرٹریز میں اصغر ارائیں، سید حسن جعفری، شہزاد چیمہ، کاشف گجر، چودھری طارق گجر، شوکت علی، پروین شیخ اور حمیرا چیمہ شامل ہیں، خالد مغل سیکرٹری اطلاعات اور شفاقت علی بٹر سیکرٹری فنانس ہونگے ڈاکٹر میاں زاہد محمود صدر ڈاکٹر ونگ، عبدالعلیم بٹ صدر لائرز ونگ، صبغت اللہ صدر ٹیچر ونگ، قاری عبدالقیوم کمبوہ صدر علماء ونگ، عمران حیدر مہر صدر لیبر ونگ، ملک محمد ندیم صدر ٹریڈرز ونگ، یعقوب لال سہوترا صدر اقلیتی ونگ ہوں گے نائب صدر عدنان فیصل سندھو کے مطابق ضلعی صدر احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری میاں ارقم خان کا پہلے ہی نوٹیفکیشن ہوچکا ہے۔
تازہ ترین