چمن کے قریب کلی لقمان اورکلی جہانگیر میں سرحدی حدود کےتعین کاسروے مکمل کر لیا گیا اور سروے ٹیموں نے رپورٹ حکام کوبھجوا دی ہے ۔
بابِ دوستی بدستور چھٹےروز بھی بند ہے جس کے باعث نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پیدل آمدورفت معطل بدستورمعطل ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق کابل اور اسلام آباد پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد کل بروز جمعرات پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کلی جہانگیر،کلی لقمان، کلی مازل سمیت متعدد سرحدی دیہات میں مردم شمار ی بھی معطل کر دی گئی ہے۔