گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)شہر کی تمام یونین کونسلوں کو 20,20 لاکھ کے مزید ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے گئے اور چیئرمینوں سے ترقیاتی سکیمیں طلب کرلی گئی ہیں تمام چیئرمین میونسپل کارپوریشن کو ترقیاتی سکیمیں دیں گے اور کارپوریشن ان سکیموں پر کام کروائے گی میئر شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز سے بلدیاتی نمائندے اپنے حلقوں میں بہتر طریقے سے ترقیاتی کام کرواسکیں گے۔