• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف گوجرانوالہ کے عہدیداروں کااعلان ،مضبوط ترین ٹیم میدان میں اتاریں گے،علیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے ضلع گوجرانوالہ کیلئے مکمل تنظیم سازی کا اعلان کر دیا ہے صدر عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے 46عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری ہو گئے ہیں جن کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے پی ٹی آئی کے8سینئر نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں جن میں چوہدری محمد سعید گجر، فیصل عدنان سندھو،انجینئر اشرف بٹ ، شاہ زیب حمید ، عمران یوسف گجر ،خادم حسین آدھی ، چوہدری شاہد اقبال ناگرا اور آصف الطاف بھنڈر شامل ہیں جبکہ چوہدری محمد اصغر وڑائچ ،انور طفیل وڑائچ ،چوہدری محمد انور کمبوہ ،عابد مہر ،سرفراز وڑائچ ،مہر محمد یونس،ولید حسن دھاریوال ،قاسم اکرم وڑائچ ،میاں ثناء اللہ ،ممتاز بیگم اور میڈم شاہین رضا ضلع گجرانوالہ کی نائب صدور ہوں گی پی ٹی آئی ضلع گجرانوالہ کیلئے قیصر ہنجرااور احسان گل کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورچوہدری اصغر آرائیں ،سید حسن جعفری ،شہزاد چیمہ ، کاشف گجر ، طارق گجر ، چوہدری شوکت علی ،میڈم پروین شیخ اور حمیرا احمد چیمہ کو جوائنٹ سیکرٹری کو نامزد کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی ضلع گجرانوالہ کیلئے شفقت علی بٹر سیکرٹری فنانس،محمد خالد مغل سیکرٹری انفارمیشن ،عبدالعلیم بٹ سیکرٹری لیگل افئیرز ،ڈاکٹر میاں زاہد سیکرٹری ڈاکٹرز ، حق نواز انجئنیر سیکرٹری انجینئرز اور صبغت اللہ کو سیکرٹری ٹیچرز مقرر کیا گیا ہے اسی طرح ملک محمد ندیم سیکرٹری ٹریڈرز ،محمد فرید سیکرٹری انڈسٹریز ،عمران حیدر ،سیکرٹری لیبر ،عظمت میتلا سیکرٹری کسان ، قاری عبدالقیوم سیکرٹری علماء ،فلک شیر چوہا ن سیکرٹری سپورٹس ،ڈاکٹر زاہد امین سیکرٹری کلچر ،طاہر علی شہزاد سیکرٹری پبلسٹی ،یعقوب لال سہوترا سیکرٹری مینارٹیز ،چوہدری محمد اشرف بھٹہ سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ اور غلام محی الدین قریشی کو پی ٹی آئی ضلع گجرانوالہ کا سیکرٹری ویلفئیر نامزد کر دیا گیا ہے ۔صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنٹرل پنجاب میں ضلع گجرانوالہ کی خصوصی اہمیت ہے جہاں مضبوط پارٹی تنظیم تشکیل دی گئی ہے اور انشاء اللہ جب بھی عام انتخابات منعقد ہوئے تحریک انصاف مضبوط ترین ٹیم میدان میں اتارے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔
تازہ ترین