اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے بانی کے ریڈ وارنٹ کے لیے کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوجائے گا، متحدہ بانی کے خلاف کچھ دستاویزات صوبوں سے لینی ہیں تاہم ایم کیو ایم لندن بانی کے خلاف 15 جون سے پہلے ریڈ وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔