• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کادورہ کو ئٹہ اہمیت کاحامل ہے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نور گل خلجی عزیز اللہپکتوی عبدالواسع سحر حافظ بلال ناصر قاری جمعہ خان حاجی جان محمد سعید مولانا الطاف اللہ علوزئی مولوی امین اللہ حاجی حبیب الرحمان پکتوی اور حاجی فیض اللہ ملاخیل نواں کلی کے کونسلر سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیت ملک عبداللہ خان ناصر کی جمعیت میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے نواں کلی میں جمعیت مزید فعال اور منظم ہوگی انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر یحییٰ خان ناصر کی قیادت میں ہزاروں لوگ شمولیت کر یں گے کونسلر ملک عبداللہ خان ناصر بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ان کی شمولیت سے نواں کلی اور کوتوال میں جمعیت ناقابل تسخیر قوت بن جائیگی جلدان کے اعزاز میں نواں کلی میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا جس میں تمام یونٹوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت کا دورہ کوئٹہ اہمیت کا حامل ہے ۔
تازہ ترین