سرگودھا( نمائندہ جنگ ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھارانا زاہد اقبال اورسول جج بلا ل منیر وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا۔ بارکوں میں خواتین و نو عمر اسیران سے مقدمات بارے معلومات حاصل کیں۔ غلہ گودام اور ہسپتا ل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث14 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔ جیل گا رڈکے چا ک و چو بندد ستے نے انہیں سلا می د ی۔میاں زاہد محمود اور چوہدری مظہر اقبال اور علی امیر شاہ بھی موجود تھے۔