شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) بھارت سے تعلق رکھنے والے 94 سالہ شخص کیشن کمار کھنہ نے گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ کا دورہ کیا ۔ جہاں سکول کے پرنسپل احمد عرفان گجر سمیت سکول کے استاتذہ کرام اور طلباء کے علاوہ مقامی صحافیوں میاں مہران اعجاز ، امجد علی سلطانی نے ان کا استقبال کیا۔ کیشن کمار کھنہ نے قیام پاکستان سے قبل 1942 میں مذکورہ سکول سے میڑک تک تعلیم حاصل کی تھی ۔ تقسیم کے بعد وہ بھارت چلے گئے تھے۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دور کو یاد کرنے کیلئے سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکو ل شیخوپورہ اسکا مادر علمی تھا اس سکول سے ان کی بڑی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ یو پی میں رہتے ہوئے بھی وہ شیخوپورہ اور مذکورہ سکول کو یاد کر کے اپنی زندگی کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔