مردان (نمائندہ جنگ) مردان نوشہرہ روڈ پر ٹریفک کے دوالگ واقعات میں دوشیزہ سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے تھانہ ہوتی کے علاقہ خان کوٹھے کے رہائشی شیراز ولد سیف اللہ اپنے چچازاد بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہاتھا کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 18سالہ مسماۃ(س)دختر محمد انیس موقع پر جاں بحق ہو گئی اسی شاہراہ پر ججز کالونی کے قریب 65سالہ غلام حیدر تبلیغی مرکز سے واپس اپنے گھر جارہاتھاکہ سڑک عبور کرتے وقت نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی اور شدید زخمی ہو گیااوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا جاں بحق ہو گیادونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔