گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم پانچ مراکز پر باردانہ کے اجراء اور گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے اور ابتک کسانوں کو 1لاکھ 54ہزار733 بوری سے زائد باردانہ جاری کیا جاچکا ہے، 88158بوری گندم کی خریداری کی جاچکی ہے، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔