• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز نےعمران خان کو بے بنیادالزامات پر 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

 لاہور (نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو بے بنیاد الزامات لگانے ،خاندانی و سیاسی شہرت کو نقصان پہنچا نے اور پاناما کیس کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر 10ارب روپے کی خود ساختہ پیش کش پراتنی ہی رقم 10ارب روپے ہرجانے کاقانونی نوٹس بھیج دیاہے جس میں کہاگیاہے کہ پاناما کیس کے حوالے سے 25اپریل کو الیکڑانک میڈیا اور 26اپریل کے اخبارات میں عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ انتہائی لغو ،من گھڑت اور مفروضوں پر مبنی ہے۔حمزہ شہباز نے اپنے اٹارنی کے ذریعے عمران احمد خان نیازی کو 4صفحات اور 10نکات پر مشتمل تفصیلی نوٹس بھجوا دیاہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان 14دن کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں اور اس معافی نامہ کو قومی اخبارات و میڈیامیں شائع کروائیں وگرنہ ان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ و دیگر قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیاجائے گا ۔  
تازہ ترین