بلوچستان کے ضلع گوادر میں سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کے باعث دس مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
گورنر وزیر اعلیٰ اور وزیراداخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق گوادر کے نواحی علاقے پشگان اور گنز کے مقا ما ت پرروڈ کی تعمیر کا کام کرنے والے پرائیویٹ کمپنی کے مزدوروں پر نامعلوم مسلح تخریب کاروں نے فائرنگ کر دی جس سے د س مزد و ر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔
واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی مقا می انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔
جاں بحق نو افراد کی شناخت آصف دو ست محمد،جدل خان،رسول بخش،عبدالحکیم،صدام،کو دل،ظہیر اور وحید کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک جاں بحق مزدور کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
زخمی ہونے والے مزدور کا نام حضور بخش بتایا جاتا ہے۔
کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی نے جیو نیوز کو بتایاکہ واقعہ کے بعد علاقے کو فورسز نے گھیر ے میں لے لیا ہے ۔
شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے ، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔