• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے ماڈل ٹائون قتل عام کی مذمت کیوں نہیں کی ؟

Why Didnt Chaudhry Nisar Condemn Model Twon Killing
ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس سندھ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ سیاسی کارکنوں کے قتل عام کی مذمت کیوں نہیں کی؟

چوہدری نثار کے بیان کے رد عمل میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ پہلے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کی مذمت کریں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ماڈل ٹاؤن میں سیاسی کارکنوں کے قتل عام سے پوری قوم واقف ہے،چوہدری نثار کو کراچی کی ترقی نہیں بھاتی، انتشار اور مظاہروں کی حمایت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتی ہے، جمہوری روایات کے مطابق پی ایس پی سے بار بار مذاکرات کیے۔
تازہ ترین