ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے کڈنی سنٹر کے بعد ریجنل بلڈ سنٹرز ملتان اور بہاول پور بھی انڈس گروپ کےسپردکردیئے ، جس کے بعد انڈس گروپ نے ریجنل بلڈ سنٹروں کے لئے مختلف اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے ،یہ بھرتی نہ صرف ان سنٹروں کو چلانے کے لئے انڈس گروپ کے ہیڈ آفس کراچی بلکہ ملتان اور بہاول پور کے لئے بھی کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق سینئر منیجر فنانس سپلائی چین ، منیجر ہومن ریسورس ،منیجر ہیلتھ انفارمیٹکس ،منیجر بائیو میڈیکل کی بھرتی کراچی کے لئے ہوگی جبکہ ریجنل بلڈسنٹر ملتان اور بہاول پور کےلئے ایڈمنسٹریٹر ،منیجر بلڈ سنٹر،منیجر مارکیٹنگ ،آفیسر مارکیٹنگ،اسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ ، بلڈ سنٹر سپروائزر ، ڈونر کولیکشن سپروائزر ، ڈسٹری بیوشن سپروائزر ، ٹریننگ سپروائزر ، ٹریننگ آفیسر ، ٹرانسفیوژن آفیسر ، ڈسٹری بیوشن آفیسر ، آفیسر کوالٹی ایشورنس ، سینئر آفیسر ہیومن ریسورس ، الیکٹریشن ، لیب اٹنیڈنٹ ، نیٹ ورکنگ اینڈ سپورٹ انجینئر ، سوئپرز سمیت مختلف عہدوں پر بھرتی ہوگی ، جس کےلئے 30 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں ،واضح رہے کہ ملتان اور بہاول پور کے ریجنل بلڈ سنٹروں کا افتتاح ہوئے ابھی صرف دو ماہ ہی ہوئے ہیں ،ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کی عمارت کڈنی سنٹر سے ملحقہ ہے۔