• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کراچی سے لاتعلق ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل سے لاتعلق صوبائی حکومت کراچی کے عوام کے لیے حقوق مانگنے والوں پر تشدد پر اتر آئی ہے۔ ایک خالصتا ًپر امن سیاسی اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کی مصطفی کمال اور دیگر سینئر رہنمائوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن احتجاج اور مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کے سیاسی اجتماع کی پا کستا ن کا قانون اور آئین مکمل اجازت دیتا ہے۔
تازہ ترین