لاہور(نمائندہ خصو صی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے گذشتہ روز فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جانب سے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مزاج پرسی کی اور زخمیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کا یہ پیغام بھی دیا کہ سانحہ مستونگ پر ہم اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و کارکن آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے بم دھماکہ میں ہلاکتوں پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔