وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ماسٹر پلان سے متعلق منظر عام پر آنے والی دستاویز پرانی ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے سی پیک ماسٹر پلان سے متعلق چھپنے والے آرٹیکل کو بے بنیاد، پرانا اور یک طرفہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ آرٹیکل شائع کر کے خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ چین کے ترقیاتی بینک اور نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی یہ دستاویز ابتدائی اور نظر ثانی کے لیے تھی جس کے بعداسے تمام صوبوں اور اداروں کو بھجوا یا گیا اور ایک متفقہ منصوبہ تیار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس متفقہ دستاویز کو کابینہ نے منظور کیا جس کے بعد اسے چین کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔
احسن اقبال کے مطابق طویل المدتی منصوبے کی دستاویز کوضرورت کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متفقہ دستاویز کی تیاری کے بعد اس سے پہلے کی تمام دستاویز پرانی اور زائدالمیعاد ہو چکی ہیں۔