• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،موٹرسائیکلیں ٹکرانےپر4نوجوانوں کاشہری پرتشدد

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) نوشہرہ روڈ پر زوہیب گجر اور لوہے والی پل کے رہائشی رضوان کی موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں جس پر زوہیب نے اپنے ساتھیوں کو بلوالیا اور رضوان کو قریب ہی اپنے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین پرناک سے لکیریں بھی نکلواتے رہے اس دوران سب انسپکٹر ناصر گل نے دوران گشت علم ہونے پر تھانہ سے مزید نفری بلواکر رضوان کو رہائی دلواتے ہوئے دیگر زوہیب وغیرہ چاروں افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ میں بھی بااثر ملزمان گالی گلوچ کرتے رہے رضوان کے والد نصیر احمد جٹ کی طرف سے صلح ملزموں کو چھوڑ دیاگیا تاہم ادھر زوہیب گروپ کا موقف ہے کہ ان کی موٹر سائیکل تھانیدار کی گاڑی سے ٹکرائی تھی اس لئے سب انسپکٹر ناصر گل نے تھانے لے جاکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔
تازہ ترین