گجرات(نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے گجرات میں بچوں کے علاج معالجہ کیلئے ایک علیحدہ ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہسپتال کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں‘ ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈز اگلے مالی سال کے بجٹ میں رکھے جائینگے‘ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے لئے اراضی حاصل کر لی ہے‘ جولائی میں ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائیگا‘ہسپتال کی تعمیر کے بعد یہاں کمسن بچوں کی بیماریوں کا علاج کیا جائیگا اور ہسپتال میں میٹرنٹی کی سہولت کے علاوہ جدید مشینری بھی نصب کی جائیگی۔